9

نئے مالی سال کیلئے1ہزار ارب ترقیاتی بجٹ مختص کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل وزارت خزانہ نے پی ایس ڈی پی کے لیے 921ارب روپے رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 1000ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کے تحت اپنی تجاویز تیار کریں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100ارب روپے ہے، تاہم آئندہ سال بجٹ میں کمی کے تناظر میں ترجیحی منصوبے تجویز کرنے پر زور دیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وزارتیں صرف ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کریں جو نہایت اہم اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہوں۔نئیبجٹ میں وفاقی وزارتوں کی مانگ 3000ارب روپے ہے، وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ 1600ارب روپے ہے۔احسن اقبال نے دیامر بھاشا ڈیم کو ملک کیلئے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں