45

نئے ممکنہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رمدے کا تعلق کمالیہ سے ہے

کمالیہ (نامہ نگار)نئے ممکنہ وزیر خزانہ محمداورنگزیب رمدے کا تعلق کمالیہ سے ہے محمد اورنگزیب رمدے سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری فاروق رمدے مرحوم کے بیٹے ,سابق جج سپریم کورٹ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے بھتیجے اور داماد ,اور سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری اسد الرحمان کے بھتیجے ہیں ۔محمد اورنگزیب رمدے نے 30 اپریل 2018 کو بطور صدر اور سی ای او ایچ بی ایل بینک جوائن کیا ۔ایچ بی ایل میں اس ذمہ داری سے پہلے وہ ایشیا میں مقیم جے بی مورگن کے گلوبل کارپوریٹ بینک کے سی ای او تھے ۔ایمسٹر ڈیم اور سنگاپور میں مقیم اے بی این اے ایمرو اور آر بی ایس میں دیگر سینئر مینجمنٹ کرداروں میں 30 سال سے زیادبین الاقوامی بینکاری کا ایک بھرپور تجربہ تھا ۔وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں ڈبلیو ایس جے ڈو جونز گروپ کے زیر اہتمام عالمی سی ای او کونسل کی خصوصی رکنیت میں مدعو کیا گیا ۔ وہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیئر مین پاکستان بزنس کونسل کے ڈاریکٹر اور انسٹیوٹ آف بینکرز پاکستان میں کونسل ممبر بھی ہیں۔انہوں نے وارٹن اسکول یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکا سے بی ایس اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں