سرگودھا (بیورو چیف) نئے چہرے لائے بغیر پاکستان خصوصاً حلقہ پی پی 80 ترقی نہیں کرسکتا ترقی صرف اور صرف نئے لوگ ہی لاسکتے ہیں پرانے لوگ صرف اور صرف سیاست کرکے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 80 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد احمد خان میکن نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو انشاء اللہ حلقہ پی پی 80 کی ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ حلقہ کی پسماندگی دور کر نے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا ئیں جس کیلئے ضروری ہے کہ عوام 8فروری کو واٹر کولر پر مہر لگا کر حلقہ کی ترقی کا آغاز کریں۔
