44

نااہل ٹولے نے خود کو بچاتے بچاتے ملک ڈبو دیا

فیصل آباد( پ ر) جوائنٹ سیکرٹری تحریک ا نصاف شمالی پنجاب وامیدوارایم پی اے پی پی 109مہراویس ارشد نے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے خود کو بچاتے بچاتے ملک ڈبو دیا،عوامی ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آ ئیگی عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے ، امپورٹڈ حکو مت نے ملک کو تباہ کردیا ہے ہم انہیں ا لیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ہمیں کسی کا خو ف نہیں ہم نے خوف کے بت توڑڈیئے ہیں۔ ا نہو ں نے کہاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی بحر ا نوں سے نکلنے کا واحد ر استہ صاف و شفاف ا نتخا بات ہیں، نااہلوں کے ٹولے نے جس طرح پا کستان تحریک انصاف کی جمہوری وآئینی حکومت پر شب خون مارنے کے بعد عوام کو جن ابتر حالات تک پہنچایا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں