24

ناراض لیگی ورزراء ‘ اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائدنوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،ناراض لیگی وزرا ،اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مشاورت کی گئی، مریم نواز ناراض وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کریں گی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ کے ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ نواز ،شہباز ون ٹو ون مشاورت میں ہو گا ۔اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ،صوبائی دارالحکومت لاہور ، فیصل آباد ،راولپنڈی ، قصور ،گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز جلسوں سے خطاب کریں گے ،بڑے جلسوں میں مریم نواز، حمزہ شہباز دیگر صوبائی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے ۔تین فروری سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی درخواستیں طلب کی جائینگی ،درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے فنڈ میں فیس بھی جمع کروائیں گے ،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا انٹرویو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کریگی ،صوبائی اسمبلی کے لیگی امیدواروں سے نواز شریف آن لائن انٹرویو کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں