28

ناقص حکومتی پالیسیوں سے ملک کا صنعتی شعبہ مسلسل بحرانوں کا شکار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اس بات کی نفی کی ہے کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ آج پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف صرف یہ چاہتی ہے کہ پیدا ہونے والی بجلی کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے اور لائن لاسز کو کم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاور سیکٹر کی 1ٹریلین کی ریکوری نہیں ہورہی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی یہ مسئلہ اٹھاتے ہیں تو ہمیں جواب دیا جاتا ہے کہ یہ پولیٹیکل اکانومی ہے اور اس طرح چوری ہونے والی بجلی اور لائن لاسز کو بل دینے والوں سے زبردستی وصول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران 380ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی جو اس سال کے اختتام تک بڑھ کر 520ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں