فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے جس طرح کے سیاسی اعمال ہیں عوام ان پر ریڈ لائن لگائیں گے، توشہ خانہ عمران خان کے گلے کا طوق بن گیا ہے، وہ وقت دور نہیںجب پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کی وجہ سے خود ہی مائنس ہو جائے گی،عمران خان اور پرویز الٰہی نے رات کے اندھیرے میں پنجاب اسمبلی پر شب خون مارا ہے ۔لائل پورہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ نے واردات کرنے کے لئے رات ہونے کا انتظار کیا لیکن اس کے باوجود ان کی جعلسازی بے نقاب ہو گئی ہے ،سپیکر جانبدار اور ان کا کردار متنازعہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قیمت پر دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شب خون مارنے والوں کو جلد قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
41