20

ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری بند ہورہی ہے

فیصل آباد ( پ ر) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے سابقہ چیئرمین چوہدری حبیب احمد گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ناقص ٹیکسٹائل پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری ”قومہ” میں چلی گئی ہے بجلی و گیس اور بے تحاشا ٹیکسوں کی وجہ سے ا نڈ سٹری بتدریج بند ہو رہی ہے جوں جوں ملک میں غربت افلاس کے دائرے وسیع ہو رہے ہیں۔ اسی تواتر سے اقتصاری مشیروں کے ترقیاتی دعوے بلند ہو رہے ہیںخام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے غیر ملکی آرڈر لیٹ یا منسوخ ہو رہے ہیں زرمبادلہ کا گراف انتہائی کم ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی کلید ہے حکومت صدائے احتجاج کی آخری لکیر عبور ہونے سے پہلے ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں