49

نامعلوم افرادگھرکے تالے توڑکر قیمتی سامان لے گئے

کمالیہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق محمد عرفان نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی گھر پرغیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان دیوارپھلانگ کر گھر میں گھسے اور کمروں کے تالے توڑ کر نقدی،سونا ،ایل ای ڈی،گھڑیاںاور گندم کے تھیلے وغیرہ کل مالیت دس لاکھ اکسٹھ ہزار روپے چوری کر کے لے گئے جس پر محمد عرفان کی درخواست پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں