18

نامعلوم افراد دکان کے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل لے اُڑے

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان دوکان کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ محب علی شاہ کے رہائشی عبد الرحمٰن نے تھانہ سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلے میں تھانہ موڑ پر واقع ایک دوکان پر گیا تھا۔ اس نے دوکان کے باہر موٹرسائیکل پارک کی اور خود دوکان کے اندر چلا گیا۔جب وہ کچھ دیر بعد باہرآیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں