کمالیہ(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹ لیا، دونوں پیروں میں گولیاں مارکر فرار۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 710 گ ب کے قریب فیض رسول نامی شخص اپنی گاڑی پر سوار تھاکہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی کو روکا اور ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے شہری کے احتجاج پر نامعلوم افراد نے اس کے دونوں پیروں پر گولیاں ماردیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ شفٹ کردیا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ مصروف تفتیش ہے۔
49