17

نامعلوم افراد کا حملہ مقدمہ قتل کا مدعی زخمی

ڈجکوٹ (نامہ نگار)قتل کے مدعی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ، مدعی عارف سمیت تین زخمی ہو گئے ، متاثرہ شہری رانا عارف اپنی بائیک پر مین سمندری روڈ پر جارہا تھاکہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزمان کافی دیر تک فایرنگ کرتے رہے اور متاثرہ شہری کو مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے ، متاثرہ شہری عارف کا جواں سال بیٹا بھی قتل ہوا تھا ، متاثرہ شہری بیٹے کے قتل کا مدعی تھا ، شیری قتل کیس کے ملزمان بھی اشتہاری بتائے جاتے ہیں ، دن دیہاڑے مصروف ترین سمندری روڈ پر فائرنگ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا متاثرہ عارف کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں