36

نامعلوم افراد کا مہرآصف نذیرکی کارپردھاوا

جڑانوالہ (نامہ نگار)نامعلوم افراد کا صدر پریس کلب و سابق جنرل سیکرٹری بار مہر آصف نذیر کی قیمتی کار پر دھاوا، فرنٹ شیشہ توڑ کر نقدی و دیگر سامان چرا لیا، صحافی وکلاء برادری سراپا احتجاج، حکام بالا سے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنیکا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری بار و صدر پریس کلب جڑانوالہ مہر آصف نذیر نے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری کی شب اپنی قمیتی کار برنگ سیاہ میونسپل لائبریری کے سامنے کھڑی کی ہوئی تھی کہ بار کے نتائج کی شب نامعلوم افراد نے کار پر دھاوا بول کر فرنٹ اور سائیڈ شیشہ توڑ ڈالا اور دروازے پر خراشیں ڈال دی نامعلوم افراد نے کار میں پڑا ہوا وکالت کا لائسنس،پرس سے مبلغ 55800 روپے نقدی،ایک عدد عینک رے بین مالیت 1 لاکھ روپے اور راڈو گاڑی مالیت 65 ہزار روپے چرا لی اور فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع پر وکلاء برادری موقع پر پہنچ گئی،صدر پریس کلب مہر آصف نذیر کا گاڑی پر حملہ کے واقعہ کے خلاف صحافیوں اور وکلاء برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے کو گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں