29

نامعلوم مسلح افراد حمام میں لوٹ مار کے بعد فرار

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن تھانہ کی ناک تلے حجام کی دوکان سے چار نامعلوم ڈاکو اسلحے کے زور پر نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ماموں کانجن بنگلہ چوک میں راجہ نثار عباس صبع 6 بجے اپنے حمام پر موجود تھا کہ اچانک چار نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو حمام کے اندر داخل ہوگے اور اسلحہ کی نوک پر اس سے نقدی آٹھ ہزار۔ایک عدد موبائل۔ موٹر سائیکل FDm.9439 چھین کر فرار ہوگئے ۔نامعلوم ڈاکو دیہاتی کے گھر سے نقدی اور زیور چوری کر کے فرار علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے گائوں 516 گ ب میں محمد اسمائیل ولد نذ یر احمد قوم بھٹی اس کے گھر سے نامعلوم ڈاکووں نے چالیس تولہ زیور اور نقدی چار لاکھ بیس ہزار نقدی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی’ کاروائی کے بعد ملز مان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں