ساہیوال(بیوروچیف)مختلف وارداتو ں میں نامعلوم ڈاکو سامان کریانہ ،نقدی، موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین کر فرار مقدمات درج۔ ڈکیتی کی واردات رتی ٹبی ایک کریانہ سٹور پر ہوئی یہاں عظیم الحسن کا سکیورٹی گارڈ اکرم جٹ دوکان پر ڈیوٹی دے رہاتھا کہ 5نامعلوم ڈاکو رات کے وقت گھس کر حملہ آور ہوئے اور اسے زمین پر گرا کر تشدد کرکے رسیوں سے باندھ دیا اوردوکان کا شٹر توڑ کر 5لاکھ روپے کا سامان کریانہ نقدی 65 ہزار روپے اور ڈی وی آر وغیرہ موٹر سائیکل رکشہ پر لوڈ کرکے لے گئے۔ دیگر وارداتوں 106/9Lکے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد مصطفی سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی 1500 روپے اور پٹرول پمپ ہڑپہ کے قریب نامعلوم ملزم نے ندیم مسیح سے جھپٹا مارکر نقدی و موبائل فون کل مالیتی 16ہزار روپے چھین لئے اورفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
