50

نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر لاکھوں کا سامان چھین کر فرار

کمالیہ(نامہ نگار) نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق فیصل عمر نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہچار نامعلوم آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان نے اسلحہ کے زور اسکے احاطہ واقع 54/2ٹکڑا میں آکر ملازم صفدر کو یرغمال بنا کر موبائل، چاول ،ترپال اور سرسوں وغیرہ کل مالیت چار لاکھ ستر ہزار پانچ سو پچاس روپے چوری کرکے فرار ہوگئے جس پر فیصل عمرکی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں