کمالیہ (نامہ نگار) نامعلوم ملزمان اکیڈمی کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرارمقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق غلام محمد نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان اسکی اکیڈمی کا تالا توڑ کر لال پمپ،چوہا پمپ، جنریٹر،پیڈسٹل فین کل مالیت 106000 روپے چوری کرکے فرار ہو گئے جس پر غلام محمد کی درخواست پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
