کمالیہ (نامہ نگار) نامعلوم ملزمان دکان کا تالا توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ندیم اقبال نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے موضع چورہ بھوجیہ ماموں کانجن روڈ پر کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے نامعلوم ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر کریانہ کا سامان کل مالیت چھیاسٹھ رہزار چوری کرکے لے گئے جس پر ندیم اقبال کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
