کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق محمد طارق نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی آٹا چکی کے تالے توڑ کر گندم ،آٹا اور سرسوں کل مالیت 272000روپے چوری کرلیے جس پر محمد طارق کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی۔
