کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان ٹیوب ویل میٹر اور کیبل چوری کرکے فرار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد شعیب نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ میاں زاہد الرحمن کے زرعی رقبہ موضع حویلی تارا پر بطور منشی کام کرتا ہے نامعلوم ملزمان میٹر تھری فیز ٹیوب ویل اور اس کی کیبل کل مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے جس پر محمد شعیب کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
