ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ پروا کہ حدود ببر پکہ میں مدرسہ محمدیہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ثقلین عباس بلوچ جاںبحق’ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی’مشتعل افراد نے نعش کو انڈس ہائیوے روڈ پر رکھ کر ٹریفک کو بلاک کرتے ہوئے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائیوے ببرپکہ مدرسہ محمدیہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ثقلین عباس بلوچ ولد غلام حسین بلوچ سکنہ ہزارہ پکہ کو قتل کر دیا ‘واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ‘بعدازاں نماز جنازہ کے موقع پر مشتعل افراد نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما غضنفر عباس نقوی کی قیادت میں مقتول ثقلین عباس بلوچ کی نعش کو انڈس ہائیوے روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائیوے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔
33