7

نامعلوم ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) تھانہ صدر گوجرہ پولیس کو15 پر کال موصول ہوئی کہ موٹر سائیکل 125پر سوار 3کس نا معلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر واردات کی کوشش کی ہے جس پر ایس ایچ او معہ ملازمان پولیس نے ملزمان کا پیچھا شروع کیا تو بحد رقبہ 417 ج ب نا معلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا کچھ دیر بعد ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ کرنے پر ایک کس نا معلوم ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو کر گرا پڑا تھا جس کے قریب دائیں جانب پسٹل 30 بور پڑا ہوا تھا جبکہ ہمراہی ملزم فصلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں