40

نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ارسلان خان قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)علاقہ لونی میں کلاشنکوف سے مسلح نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے 47سالہ ارسلان خان نامی شخص قتل ‘کلاچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں لونی کے رہائشی 44سالہ محمد فاروق ولد آدم خان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا 47سالہ بھائی ارسلا خان ‘ سہراب خان ولد نواب خان و دیگر لوگ ہماری بیٹھک میں گپ شپ لگا رہے ہیں کہ ایک نقاب پوش شخص جو کہ کلاشنکوف سے مسلح تھا آتے ہی میرے بھائی ارسلا خان پر فائرنگ کردی ‘ جس سے میرا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ واقعہ کے بعد نقاب پوش ملزم موقع سے بھاگ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں