43

نامعلوم ملزم کی فائرنگ ‘ 1خواجہ سرا قتل ‘ 2 ساتھی زخمی

کوہاٹ(نامہ نگار)کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوخواجہ سرا زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس پیدل اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جب کہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں