48

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری زخمی

ساہیانوالہ(نامہ نگار)تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں دو نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوید نامی شہری زخمی پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کا آغاز کردیا واقع کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گائوں 162ر۔ب سکندر پور کے قریب کار نمبری LE3044 پر سوار نوید اختر نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی فائرنگ سے نوید اختر نامی شہری زخمی ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں