26

نامعلوم وجوہات پر دوست کی دوست پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) نامعلو م وجوہات کی بناء پر پنیالہ میں دوست نے بھائی کیساتھ مل کرموٹرسائیکل پر آنیوالے اپنے د و ست اور اس کے بھائی پر فائر کھول دیئے ‘ 19 سالہ دوست کفایت اللہ موقع پر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب میں کٹہ خیل کے رہائشی 23سالہ عزیز اللہ ولد عبدالعزیز نے قتل و اقدام قتل کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بھائی 19سالہ کفایت اللہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر پنیالہ آرہے تھے کہ رحمانی خیل آگے غائبہ میں ملزمان کامران ولد اول خان مروت اور لطیف ولد غفورا مروت سکنائے شاہ حسن خیل کھڑے تھے کامران جو کہ میرے بھائی کا دوست تھا رکنے کا اشارہ کیا ہمارے رکنے پر دونوں ملزمان نے اپنے اپنے پستول نکال کر ہم پر با نیت قتل فائرنگ کردی ‘ فائرنگ سے لگ کر میرا بھائی کفایت اللہ شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ‘جبکہ میں خوش قسمتی سے بچ گیا ‘ وجہ عداوت کا مجھے علم نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں