37

نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی نے حقیقی بھائی کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصو صی ) کورائی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھائی نے بھائی کو اسلحہ آتشیں سے قتل کردیا ‘ جبکہ بستی استرانہ جنوبی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پرویز خان کنڈی کو قتل کردیا ‘ایس ایچ او صد ر انور خٹک نے فوری کاروائی کے دوران کورائی سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ کورائی میں بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب حکم خان محسود ولد بادشاہ خان سکنہ کورائی نے اپنے بھائی محمد امین خان محسود کو اسلحہ آتشیں سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ‘ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر انور خٹک نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم بھائی حکم خان محسود کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ‘دوسری واردات میں تھانہ کینٹ کی حدود بستی استرانہ جنوبی میں نامعلوم ملزمان نے پرویز خان کنڈی ولد اورنگزیب کنڈی کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں