35

نامعلوم چورمختلف وارداتوں میں مال وزرسمیٹ کرفرار

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چورمختلف وارداتو ں میں مال وزر سمیٹ کر فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ کے شاہ زیب کے اہل خانہ کی گھر میں عدم موجود گی میں نامعلوم چورداخل ہو گئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، دو عدد LCD مالیت80ہزارروپے ،علاوہ ازیں چکنمبر 422 ج ب کے حسن علی کے گھر کے باہر باندھاہوا ایک عددبکرامالیت پچاس ہزارروپے چوری کر لیاجبکہ چک نمبر422ج ب کے گھر سے نامعلوم چوروں نے 5ہزارروپے نقدی،آدھا تولہ سونااورموبائل مالیت 80ہزرروپے چوری کر کے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر وسٹی پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔دریں اثناء حسنیہ کالونی گوجرہ کا ذوالفقاراپنے موٹر سائیکل پر سوارپنجاب بنک آیا اورموٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگئے۔مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں