جھنگ (نامہ نگار) نامعلوم چور ڈیرے پر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ چک نور شاہ میں محسن عباس نامی زمیندار نے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 نمبری JGH-4517اپنے ڈیرے پر کھڑی کی جسے رات کی تاریکی میں نا معلوم ملزمان چرا کر لے گئے۔ محسن عباس نے پولیس تھانہ سٹی جھنگ کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
23