73

نامعلوم چور زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر کے فرار

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لیے۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر337 ج ب کے ریاض حسین نے اپنے ڈیرہ پر اپنی پونے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی دوعددگائے باندھ رکھی تھیں کہ نامعلوم چوراس کے ڈیرہ کی دیوار پھاڑ کر اندر داخل ہو گئے اور اس کے مویشی چوری کر لئے اور موقع سے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں