24

نامعلوم چور ورکشاپ کے تالے توڑ کر نقدی لے اُڑے

کمالیہ(نامہ نگار) نامعلوم چور ورکشاپ کے تالے توڑ کر نقدی چوری کر کے لے گئے۔ تفصیل کے مطابق محمد خالد نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ نامعلوم چور چیچہ وطنی روڈ پر قائم اس کی موٹر ورکشاپ کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں