22

نامعلوم چور گھر سے ٧تولے سونا ساڑھے تین لاکھ نقدی لے اُڑے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) علاقہ لکھرا میں چور رضوان آرائیں نامی شخص کے گھر سے7تولے سونے کے زیورات اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ لکھرا میں چور رضوان آرائیں کے گھر کے کمرے میں موجود 7تولے سونے کے زیورات اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ‘ صدر پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ رضوان آرائیں کی رپورٹ پر سہیل سکنہ لکھرا کیخلاف درج کرادیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں