45

نامعلوم چور یونین کونسل 186 اور لنڈیانوالہ ہائی سکول کا صفایا کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم چوروں کا گروہ یونین کونسل 186 اورگورنمنٹ ہائی سکول لنڈیانوالہ کے تالے توڑکر بھاری مالیت کا سامان اور قیمتی دستاویزات لے اڑا پولیس نے مقدمات درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی، تفصیل کے مطابق 113ج ب کے رہائشی سیکرٹری یونین کونسل 186امجد غفور نے بتایا کہ وہ ریکارڈ کی انسپکشن کیلئے لاہورگیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور یونین کونسل دفترکے تالے توڑکر کمپیوٹرز،قیمتی دستاویزات نقدی اوردیگرسامان لیکر فرارہوگیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیانوالہ کے ہیڈماسٹر محمد عمران نے بتایا کہ نامعلوم چورسکول کے تالے توڑکر مختلف کمروں، لیبارٹری سے بھاری مالیت کا سامان، کمپیوٹر، کیمرہ،ڈی وی آر اوربارہ بور ریپٹرگن بھی لے گئے جس کی اطلاع پولیس کوکی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرکے چوروں کے گروہ کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں