چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ سٹی کے علاقہ میں کریانہ کی ہول سیل دوکان پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا نامعلوم مسلح ڈاکو 18لاکھ 96ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے کے سگریٹ لے اڑے تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ نزد سبزی منڈی ہول سیل کی دوکان پر دن دیہاڑے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی واردات کی۔ جس میں لاکھوں روپے نقدی، سامان،شناختی کارڈ،کریڈیٹ کارڈ،وکالت لائسنس وغیرہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب گئے شہر کے اندر خوف کی فضائطاری ہوگئی ہے دوکان پر ڈکیتی کی واردات ہونے پر مالک دوکان سید غضنفر علی کاظمی ولد سید کرار حسین کاظمی نے تھانہ سٹی میں دکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کروادیا۔
42