21

نامعلوم کارسواروں نے میڈیکل سٹورکے تالے توڑدیئے

کمالیہ(نامہ نگار) نامعلوم کار سواروں نے ایم اے ایس پولٹری میڈیکل سٹور بلمقابل عبداللہ شاپنگ سنٹر کے تالے توڑ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعوم کار سوار افراد رجانہ روڈ پر واقع ایم اے ایس پولٹری میڈیکل سٹور بالمقابل عبد اللہ شاپنگ سنٹر اور سنگی کیفے کے تالے توڑ کر دوکان میں داخل ہو گئے۔ شور کی آواز سن کر ملازم موقع پر پہنچا تو نامعلوم افراد کار میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملازم کی اطلاع پر دوکان مالکان اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں