سرگودھا (بیوروچیف) معروف سائیکا ٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذہنی امراض کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سالوں کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی بڑی وجہ صرف اور صرف معاشی مسائل ہیں جن کے حل پر فوری توجہ نہ دینا ان مریضوں کی تعداد میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے اس وقت ذہنی امراض کے مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جو چھوٹے بڑے ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مریضوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے انہیں صحت مند معاشرے کیساتھ ساتھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے معاشی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔
