44

ناولٹی پل سے بدنام منشیات فروش خاتون 4کلو چرس سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے ناولٹی پل کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون ریحانہ بی بی کو 4کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا’ سب انسپکٹر مزمل نے مخبر کی اطلاع پر ناولٹی پل کے قریب مشکوک خاتون ریحانہ بی بی زوجہ سرفراز سکنہ شاداب کالونی جھنگ روڈ کو حراست میں لیکر لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جو کہ وہ سپلائی کرنے کیلئے جا رہی تھی، پکڑی جانے والی مذکورہ منشیات فروش خاتون کیخلاف 9-C کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں