فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ناولٹی پل کے قریب ملنے والی نعش کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے متوفی کو نشئی قرار دے کر الائیڈ ہسپتال شعبہ اناٹامی میں رکھوا کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو1122 نے راہگیروں کی اطلاع پر سمندری روڈ پر ناولٹی پل نہر کے قریب نامعلوم 35 سالہ شخص کی نعش پڑی ہے۔ جس پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا اور بظاہر نشئی معلوم ہوتا تھا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر قریبی مساجد میں اعلانات کروائے تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش الائیڈ ہسپتال رکھوا کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
39