فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری انصاف لائر زفورم ضلع فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی اعوان کی قیادت میں الیکشن کرائوملک بچائوریلی نکالی گئی ،ریلی رضاٹائون کینال روڈسے شروع ہوئی جومختلف روٹس 204چک ،مدینہ ٹائون ،نعمت کالونی ،خرم چوک ،ڈھڈی والا،تیزاب مل چوک ،بڑی ڈی گرائونڈ،سلیمی چوک ،عبداللہ چوک سے ہوتی ہوئی کشمیرپل کینال روڈپرپہنچ کراختتام پذیرہوئی ۔قافلہ دوسوسے زائدگاڑیوں پرمشتمل تھا،کارکنوںنے پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے ۔ریلی میں سابق ایم پی اے فردوس رائے سمیت خواتین کی بڑی تعدادشریک ہوئی ۔خرم چوک پہنچے پرکارکنوںکی جانب سے شہبازاعوان کوروائتی پگڑی پہنائی گئی اورپھولوںکی پتیاں نچھاورکی گئیں۔امیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی اعوان نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈحکومت الیکشن میں جتنی تاخیرکرئے گی ملک وقوم کواتنی ہی بھاری قیمت چکاناپڑے گی ۔انہوںنے کہاکہ ملکی وسائل بہت تیزی سے کم ہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ امپورٹڈٹولے کی بے تحاشہ لوٹ مار،کرپشن ہے ۔9ماہ میں نااہل ٹولے نے پاکستان کودلوالیہ کی نہج پرلاکھڑاکردیاہے جس کاانہیں رتی برابربھی افسوس نہیں ہے ۔ملک میں تیزی سے ڈالرختم ہورہاہے ،بڑے بڑے صنعتی گروپس تالے لگارہے ہیں جس کے باعث بے روزگاری کاسیلاب گھروں کے اندرتک داخل ہوچکاہے ۔خودکشیوںمیں اضافہ زرداری اورنوازٹولے کے منہ پرطمانچہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کوبچانے کے لئے اپنی دونوں صوبائی حکومتیں قربان کردیں مگرافسوس کرپٹ ٹولے کوملک وقوم کااحساس تک نہیںہے ۔پاکستان ہرگزرتے گھنٹے کے بعدمسائل کی دلدل میں دھنس رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ رجیم چینج کے ہیڈماسٹرکوملک وقوم پررحم کھاناچاہئے الیکشن مزیدتاخیرکاشکارہوئے توملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی ۔عمران خان سے کرپٹ ٹولہ اس قدرخوف زدہ ہے کہ الیکشن سے فرارکوہی اپنی بقا سمجھ رہاہے جوکہ ایک بہت بڑی خوش فہمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک بھرمیں عوام نااہل ٹولے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔قومی اداروں کووقت کی نزاکت کوسمجھناہوگاوگرنہ وقت ریت کی طرح ہاتھ سے تیزی سے نکل رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کاواحدحل ہی صاف اورشفاف اورفی الفورقومی انتخابات ہیں ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کواپنے بازووں پراتناہی اعتبارہے تومیدان سجائے اورمقابلہ کرئے ڈرکس بات کاہے ۔نوازشریف کل کی بجائے آج ہی وطن واپس آئیں عمران خان توشدت سے ان کاانتظارکررہے ہیں پھردیرکس بات کی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے عمران خان کے کھلاڑی چورلیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے ۔
14