24

نا خلف بیٹے کا بوڑھے والدین پروحشیانہ تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 143ر۔ب میں ناخلف بیٹے نے معمولی جھگڑے پر بوڑھے والدین کوبری طرح تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکال دیا۔پولیس نے تحفظ والدین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم وقاص کی تلاش شروع کردی’ 143ر۔ب کے رہائشی ناصراقبال نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹے وقاص سے معمولی جھگڑا ہوا تو ملزم بیٹے نے طیش میں آکر دونوں ماں باپ کوبری طرح تشدد کا نشانہ بناکرگھر سے نکال دیا اہل محلہ نے مداخلت کی توملزم دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا پولیس نے والد کی درخواست پر ناخلف بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں