کمالیہ(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت حاجی افتخار انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسان کی کامیابی کا دارومدار اللہ تعالی اور نبی کریم ۖ کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے ۔نبی کریم ۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ۖ نے سب سے زیادہ حسن اخلاق پر زور دیا جوکہ آج ہمارے معاشرے میں بالکل ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مسلمان دینا میں رسوا ہوکر رہ گئے ایک وقت تھا جب مسلمانوں نے دنیا پر حکومت کی آج ہم تنزلی کا شکار ہیں جس کی بڑی وجہ دین سے دوری حضور اکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل نہ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کیساتھ حسن سلوک سے پیش آناہمارے نبی ۖ کی تعلیمات میں سے ہے جیسا ہم آج اپنے والدین کے ساتھ سلوک کریں گے ویسا ہی ہمارے ساتھ ہوگا۔ والدین کا احترام کر کے اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔
11