فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدراورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی نے نیپرانے حکومت کی منظوری سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھرماہ نومبر 2023 فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیںبمعہ سیلز ٹیکس پونے5 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ا س اضافہ کو فوری واپس کرانے کا مطالبہ کیاہے انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میںآئے روز کیا جانے والے اضافہ اور بلوں میں شامل جگا نماٹیکسوں سے تاجروں سمیت ہر طبقہ ذہنی طورپر مفلوج اور درد ناک عذاب میں مبتلا ہے لیکن حکمرانوں کو اسکا قطعی احساس نہیں۔حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ سستی بجلی کے بغیر ملک وقوم کا مستقبل روشن بنایاجا سکتاہے ناہی عام آدمی کی حالت بدلی جا سکتی ہے نگران حکومت بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
