شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)مقامی تعلیمی ادارے رفیق ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔نجی تعلیمی ادارے رفیق ماڈل سکول میں بچوں نے ٹیبلو,ملی نغمے,خاکے پیش کیے,تقریب میں سکول پرنسپل سر محمدرفیق نے خطاب میں کہا کہ اب بھی پاکستان کے نظام تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق لاگو کرنے کی ضرورت ہے اور بطور ماہر تعلیم اپنے تعلیمی ادارے کی ترقی کیلئے مزید کوشاں ہونگے۔اس موقع پر چیف گیسٹ ایس ڈی او محمد رفیق مینیجنگ ڈائریکٹر حسین رفیق اور دیگر نے بھی بچوں کی تعلیمی کاردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
72