14

ندیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلینک کا افتتاح، سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج معالجہ کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ندیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلینک گرین ایوینیو عقب بابو سی این جی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ساتھ علاقہ مکینوں کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے’ یہاں پر دانتوں کے مکمل علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ناک کان گلہ’ ہارٹ کی بیماریوں کا علاج’ فزیو تھراپی’ حجامہ بھی سپیشلسٹ ڈاکٹر کر رہے ہیں’ ان خیالات کا اظہار ندیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے روح رواں ڈاکٹر محمد ندیم سرور اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد علی ندیم نے ندیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلینک کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ ڈاکٹر منیب سپیشلسٹ ناک کان گلہ ‘ ڈاکٹر انعم میڈیکل سپیشلسٹ’ ڈاکٹر فرحان ہارٹ سپیشلسٹ ‘ ڈاکٹر راشد حجامہ سپیشلسٹ’ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر خدیجہ’ ڈاکٹر غلام فرید اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کر ر رہے ہیں’ کلینک صبح دس بجے سے شام دس بجے تک کھلا رہے گا’ میری علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ آپ کو اب کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں’ انشاء اللہ ہم آپ کا مکمل علاج معالجے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں