43

نذر محمد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

کمالیہ(نامہ نگار) نذ ر محمد ڈب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی۔ واپڈا ملازمین، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق سابق ایس ڈی او واپڈا فیسکو سب ڈویژن کمالیہ و جی ایم آپریشن فیسکو انجنیئر مہر نذر محمدڈب کے ایصال ثواب کے لئے فیسکو ملازمین کی جانب سے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمالیہ، رجانہ، پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرہ اور فیصل آباد سے فیسکو ملازمین کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ علاقہ کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں