لاہور (بیوروچیف) سرکاری نرسنگ کالجز میں داخلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔ نئی داخلہ پالیسی کا اطلاق تعلیمی سال 2023-24سے ہو گا۔ میٹرک سائنس اورایف ایس سی پری میڈیکل والے طالبات داخلہ لینے کی اہل ہوں گی۔بتایا گیا ہے کہ 2900 سیٹیں طالبات کے لیے 43 نرسنگ کالجز میں مختص کی گئی ہیں جبکہ 100 سیٹیں مرد طالب علموں کیلئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں مختص کی گئی ہیں۔ داخلہ لیتے وقت امیدوار کی عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے، ڈی جی نرسنگ پنجاب کی جانب سے ہر سال اکتوبر میں چارسالہ پروگرام کے لیے داخلہ کا اشتہار جاری کیا جائے گا۔ داخلہ لینے والی امیدواروں کو 31470 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے۔ نرسنگ کالجز میں داخلے کے بعد نئی کلاسز کا آغاز یکم جنوری سے کیا جائے۔
34