28

نرکانی اور پٹھان قبائل میں تصادم’ 3 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ مردان پل پر نرکانی اور پٹھان قبائل کے لوگوں کے درمیان تصادم نرکانی برادری سے تعلق رکھنے والے 3افراد زخمی ‘ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہاڑ پور منتقل کردیا گیا ‘ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ مردان پل پر نرکانی اور پٹھان قبائل کے افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نرکانی برادری سے تعلق رکھنے والے 3افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہاڑپو رمنتقل کردیا گیا ‘ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں