34

نشہ کا عادی نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار کے علاقہ میں 34 سالہ نشئی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر موٹر مارکیٹ کے قریب 34 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی جو کہ بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں