42

نصابی تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں

ساہیوال (بیوروچیف)لاہور گرائمر سکول ساہیوال میں سپورٹس گالا ایگل فٹ بال کلب میں منعقد ہوا۔سٹوڈنٹس نے کبڈی کا میچ کھیلا۔سیک ریس ہوئی جس میں حسام عدنان نے اول پوزیشن حاصل کی۔ٹیچرز اور والدین نے بھی گیم میں بھرپور حصہ لیا۔اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی اس شاندار ایونٹ کو پرنسپل بشری ۔مس سبین۔مس عتیقہ۔مسٹر سلمان۔مس شمائلہ نے شاندار طریقے سے ایونٹ کو اورگنایز کیا۔اس مو قع پر پر نسپل مس بشریٰ نے کہا کہ سکولوں میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میاں ہونا بہت ضروری ہے اس سے بچوں کی ذہنی نشو و نما ہوتی ہے کسی بھی معاشرے کی تر قی میں کھیلیں اہم کردار ادا کر تی ہیں جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔مختلف ایونٹس میں جیتنے والے سٹوڈنٹس کو میڈل دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں