64

نظام مصطفی ۖکے عملی نفاذ سے معاشرے میں توازن پیدا ہوگا

فیصل آباد (پ ر) پاکستان کی اصل منزل اسلامی نظام کانفاذ ہے ۔ نظام مصطفی ۖ کے عملی نفاذ سے معاشرے میں توازن پیدا ہوگا۔اسلام کے نظام حیات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ایک سازش کے تحت پاکستان کو سیاسی ، معاشی ، اخلاقی اور تعلیمی طورپر کمزور کیا جارہاہے ۔ان خیالات کا اظہا ر پاکستا ن سنی تحریک کے سٹی صدرمحمد فیاض قادری نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ حکمران طبقہ غریب اور متوسط عوام کے بنیادی حقوق کا استحصال کررہاہے۔ 77سال بعد بھی قوم کو حقیقی آزادی حاصل نہیں ہوسکی ۔ علماء مشائخ اور عوام کو 1947کی تاریخ دہراتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانا ہوگی ۔ بدقسمتی سے آج موروثی سیاستدانوں اورنااہل مذہبی رہنماؤں نے قوم کو فرقہ واریت ، لسانیت اورگروہ بندیوں میں تقسیم کردیاہے ۔ آج حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر تعمیر پاکستان میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔ وو ٹ کی پرچی سے ملک بھر میں اسلامی نظام کو قائم کرنے کے لیے اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکالناہوگا ۔ معاشرے میں عدل و انصاف کاحصول عوام کے لیے آسان بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں